خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اخترجان مینگل بی این پی کی قیادت کے ساتھ پی بی 40 وڈھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے بھر پور مہم چلائیں گے ۔
اس سلسلے میں عنقریب سردار اخترجان مینگل و دیگر رہنماؤں سے ملکر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا ئیگا 14 اکتوبر کو میر محمد اکبر مینگل کی کامیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے امیدواروں سے بھی بڑھ چڑھ کر مہم چلائیگی اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کمی کوتاہی کو جماعتی اصولوں سے انحراف تصور کیا جائیگا مقامی جماعتوں کی قیادت و کارکنوں کو اس سلسلے واضح ہدیات کی جاتی ہے کہ 18 جولائی کی محنت سے بھی زیادہ جان فشانی دکھائیں ۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین سیکرٹری جنرل مفتی عبد القادر شاہونی نے خضدار کے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام بلو چستان نیشنل پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد کے تحت یہ طے شدہ امور میں سے ہے کہ بی این پی کے سر براہ سر دار اختر جان مینگل جو بھی نشست خالی کریں گے اس نشست کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علماء اسلام بی این پی کے متعین کردہ امیدوار کی حمایت کرنے کا پابند ہوگا ۔
اسی معاہدہ کے تحت جو 18 جولائی کے الیکشن کے لئے ہوا تھا جمعیت علماء اسلام کے کارکن پابند ہیں کہ بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار میر محمد اکبر محمد زئی کے کامیاب کرنے کے لئے بھر پور الیکشن مہھم چلائیں نال ، وڈھ ، وہیر آڑینجی ، اورناچ ، سیلوڈن ، کے ذمہ دارارن جے یو آئی بی این پی کے مقامی عہدہ داروں سے ملاقات کرکے مشترکہ الیکشن مہھم چلانے کی ترتیب کریں جمعیت علماء اسلام کی یہ تاریخی ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی مشکل حالات میں پاسداری کی ہے اور اسلامی ہدیات میں بھی معاہدہ کا ایفا کرنا ضروری ہے ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار اس بارے میں سختی کے ساتھ معاہدہ کو پورا کرنے کا اپنے مقامی قیادتوں و کارکنوں کو ہدایات جاری کرتا ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تاہی جمعیت علماء اسلام سے عدم وفاداری کے مترداف ہوگی اور ایسی شکایات کی صورت میں جمعیت علماء اسلام کی ضلعی قیادت جماعت نظم و ضبط کے تحت کاروائی کرنے کا مجاز ہوگا ۔
پی بی 40وڈھ ضمنی الیکشن ،جمعیت کا بی این پی کیساتھ ملکر انتخابی مہم چلانے کا اعلان
وقتِ اشاعت : September 25 – 2018