کوئٹہ: دالبندین میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا ۔
مظاہرین سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی میر یوسف شاہوانی ودیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ہمارے آئل ٹینکر وں کو لوڈ نا کرنا سراسر زیادتی ہے اس سلسلے ہم نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے کیونکہ تفتان میں افغان مہاجرین اور باقی صوبوں سے آئے ہوئے آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت ہے مگر مقامی آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے جوکہ افسوس ناک عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
ہماری یونین کے عہدیداروں نے چاغی اور تفتان انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر افسوس کہ اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہم بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئل ٹینکر ز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات حل کئے جائے بصورت دیگر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شدید احتجاج کریگی۔
دالبندین ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا
وقتِ اشاعت : September 26 – 2018