اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔خصوصی بینچ جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔
لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن ہر ماہ اپنی رپورٹ خصوصی بینچ کو بھیجے گاچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے،ہماری ایجنسیوں کو بھی ایسے معاملات میں بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے،میں ذاتی طور پر اس معاملے کو سپروائزر کررہا ہوں،ایجنسیوں کو بدنام کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لاپتہ افراد افراد کی بازیابی کے لئے میں نے خود اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی،کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال اور ایجنسیوں کے سربراہ بھی اجلاس میں موجود تھے،سب نے لاپتہ افراد سے متعلق معاملہ حل کرنے پر اتفاق کیا۔ آمنہ جنجوعہ نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد والا معاملہ گھمبیر ہورہا ہے،135 افراد سے شروع ہوا, اب 5 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیدیا
وقتِ اشاعت : September 27 – 2018