کوئٹہ: ایرانی پاسداران انقلاب نے بلوچستان سے داخل ہونے والے جیش العدل کے کمانڈر سمیت چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے گزبستان کے چیک پوسٹ گوام چگین پرپیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق جیش العدل سے بتایا جاتا ہے ہلاک ہونے والے مسلح افراد میں مولوی ہاشم بھی شامل ہیں جو جیش العدل کے میڈیا ایڈوائزر تھے ذرائع کہنا تھا کہ جیش العدل کے ہلاک ہونے والے تمام مسلح افراد کی لاشیں ایرانی حکام کے پاس ہیں جبکہ یہ افراد ایران میں گھس کر ایرانی فورسز پر حملہ کرنا چاہتے تھے جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا ۔
دوسری جانب ایرانی فورسز کے اہلکاروں کے مرنے کی بھی اطلاعات موجود ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ سنی جنگجو پاکستان سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سنی جنگجو شہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران ہونی والی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد سے تہران حکومت نے سکیورٹی کا لیول بڑھا دیا ہے۔ اس فوجی پریڈ کے دوران ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ایرانی فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ 4افراد ہلاک، ہلا ک ہونیوالوں کا تعلق جیش العدل سے ہے ،ایرانی فورسز
وقتِ اشاعت : September 30 – 2018