دالبندین: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ سنگت سعید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے ہر دور میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے عوام میں بے چینی نے جنم لیا ہے سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے بھی افغان مہاجرین کی آبادکاری سمیت انہیں دستاویزات کی فراہمی کا اعلان کر کے بلوچ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بنسے والے لاکھوں افغان مہاجرین ویسے بھی ہمارے اوپر معاشی بوجھ بن چکے ہیں تمام دستاویزات حاصل کر کے قیمتی جائیداروں سمیت اعلیٰ سرکاری عہدوں کے بھی مالک بن چکے ہیں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہی مہاجرین کی وجہ سے اسلحہ و منشیات کلچر کو فروغ ملا بدامنی کے واقعات میں ان کا بڑا ہاتھ ہے مذہبی جنونیت ان کا پیدا کردہ ہے مگر اس کے باوجود ملک کے وزیراعظم انہیں قومی شناختی کارڈ سے نوازنا چاہتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ کا اجراء ہوا تو بلوچستان کا وزیراعلیٰ مہاجر سمیت ملک کا آنے والا صدر اور وزیراعظم بھی مہاجرین بن سکتا ہے انہوں نے موجودہ حکومت کے حالیہ اعلان سے بلوچ عوام کو اقلیت میں بدلنے کا عالمی منصوبہ لگتا ہے تاکہ یہاں کے وسائل پر قبضہ کر کے صدیوں سے آباد مقامی بلوچ عوام کو دیوار سے لگایا جا سکے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی افغان مہاجرین کو دستاویزات کی فراہمی کی ازل سے مخالفت کرتی چلی آ رہی ہے اس سلسلے میں دیگر سیاسی قوم پرست جماعتوں سے مل کر عمران خان کے حالیہ فیصلے کا خلاف بھر پور آواز بلند کر دیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو جلد یقینی بنائی جائے
افغان مہاجرین بلوچستان پر بوجھ بن چکے ہیں،سنگت سعید بلوچ
وقتِ اشاعت : October 1 – 2018