|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2018

خاران: زمیندار ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی خدائے نظر ملنگزئی منعقد ہوا اجلاس میں خاران کے زمینداروں کے مشکلات مسائل اور کیسکو کی جانب سے عدم تعاون اور غلط رویہ کے علاوہ موجودہ بجلی بحران پر بحث مباحثہ ہوا ۔

اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کی طرف سے احتجاجی شیڈول ترتیب دے دی گئی ہے جس کے مطابق تین اکتوبر کو آل پارٹیز کے ساتھ زمینداروں کا اجلاس ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر خاران کو یاداشت پیش کرنے کے بعد پریس کلب خاران میں پریس کانفرنس ہو گی جبکہ پانچ اکتوبر کو بازار پنچائیت کی تعاون سے بازار کی بندش ہو گی۔

8 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر خاران کے دفتر کے سامنے علامتی دھرنا ہ ہو گا 10 اکتوبر کو آل پارٹیز کے ہمراہی میں زمینداروں کے دفتر سے ریلی نکال کر بازار چوک میں جلسہ کے بعد کیسکو دفتر خاران میں کیمپ لگا کر دھرنا ہو گا 10 اکتوبر کو آل پارٹیز کے ہمراہ زمینداروں کے دفتر سے ریلی نکال کر بازار چوک میں جلسہ کے بعد کیسکو دفتر خاران میں کیمپ لگا کر دھرنا اور تالہ بندی ہو گی اور آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی خدائے نظر ملنگزئی نے کہاکہ کیسکو خاران کے سرکاری سٹور میں سامان خرید کر سرکاری فیڈروں پر خرچ کر رہے ہیں محکمہ کیسکو کی تمام سرکاری گاڑیاں آف لوڈ ہیں فیڈروں کی خرابی کی صورت میں زمیندار پرائیویٹ گاڑیاں کرایہ پر حاصل کر کے سرکار کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سرکاری گاڑیوں کے تیل مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو لوٹا جا رہا ہے ۔

کیسکو خاران کا موجودہ ضلعی سربراہ ایس ڈی او کا رویہ زمینداروں کے ساتھ شدید نفرت انگیز اور عدم تعاون کا ہے ہر معاملے میں سرکاری عہدے اور اپنی فرائض منصبی کی بجا آوری کی بجائے بلیک میلنگ پر اتر کر زمینداروں کو نقصان دینے کے درپے رہتے ہیں لہذا اسے خاران میں مزید ایس ڈی او واپڈا کا رہنا ناقابل برداشت اور زمینداروں کیلئے نقصان کا سبب ہے لہذا اسے فوری طور پر خاران سے تبادلہ کیا جائے۔