کوئٹہ: قومی شعوری سیاست کو عبادت کا درجہ حاصل ہے نیشنل پارٹی قومی جدوجہد پر سمجھوتہ کرنے کو گناہ کبیرہ سمجھتی ہے 14 اکتوبر کو مستونگ کے عوام شعوری سوچ پر عمل پیرا ہو کر نیشنل پارٹی کو کامیاب بنائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور امیدوار حلقہ پی بی35 مستونگ سردار کمال خان بنگلزئی ، ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور حاجی عبدالواحد شاہوانی نے مستونگ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ کے سینٹر باڈی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس موضع پر جنرل سیکرٹری کوئٹہ علی احمد لانگو، عبید لا شاری، سعید سمالانی، انیل غوری، حاجی نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاسل کرنے کیلئے غور خوص ہوا اور یہ فیصلہ ہوا کہ کے دوست دوست بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے پارٹی کو کامیاب بنائے ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے قومی حقوق کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیا ہے نیشنل پارٹی نے گزشتہ دور اقتدار میں قومی اہداف کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔
بلوچستان میں موجود افغان مہا جرین کے انخلاء اور مردم شماری کو قومی زیست قرار دیتے ہوئے اصولی موقف کو واضح کیا بلوچستان کی محرومین کے خاتمہ کو تعلیم کے زیور سے ہی کیا جا سکتا ہے اس لئے نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کی تعداد میں اضافہ کیا پبلک سروس کمیشن ، کرپشن اور سفارش سے پاک کر تے ہوئے میرٹ قائم کئے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے ذریعے اداروں میں ہم آہنگی اور بہتری لانے میں نیشنل پارٹی کی سیاسی بصیرت واضح ہے مستونگ کے عوام14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں نیشنل پارٹی کو کامیاب بنا کر روشن مستقبل کے حصول میں کردار ادا کریں۔
قومی حقوق پر سمجھوتہ گناہ سمجھتے ہیں، سردار کمال بنگلزئی
وقتِ اشاعت : October 2 – 2018