|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2018

کوئٹہ: چائنا اووسیز پورٹ بولڈنگ کمپنی کے سی ای او ژینگ بوژونگ نے کہا ہے کہ چائنا گوادر میں پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

تین لاکھ گیلن پانی ایک دن میں فراہم کی جا رہی ہے حکومت پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرینگے ماضی میں گوادر میں پانی کی صورتحال ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے اکثر لوگ بیمار ہو تے تھے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ برے حالات میں گوادر میں پانی کی صورتحال گھمبیر تھی اور خراب پانی کے باعث لوگ بیمار ہو جاتے تھے اور پانی کی قلت بھی برقرار ہو تی تھی جس کی وجہ سے لوگ انتہائی نا مساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے اب ہم تین لاکھ گیلن ایک دن میں فراہم کر تے ہیں اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے مشینیں نصب کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو وہ پانی فراہم کیا جا سکے جو عالمی معیار کے مطابق ہو ۔