|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آواران کے علاقے تیراندار میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں اور پوری قوم ان کی اس قربانی پر فخر کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ایک گھناؤنی سازش کے تحت سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو مرعوب کر سکتے ہیں، بلوچستان کے عوام اور پوری قوم دہشت گردی کی جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔