نوشکی : ڈپٹی کمشنر آفس میں بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی بابومیرمحمدرحیم مینگل کی زیرصدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقدہوا، جسمیں ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی سمیت تمام سرکاری اداروں کے مقامی سربراہاں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ایم پی اے نوشکی کو بریفنگ دیتے ہوے ضلعی آفیسران تعلیم۔صحت۔زراعت۔ودیگرمحکموں سے متعلق مساہل کی انبار لگادی اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع نوشکی میں سرکاری سکولوں میں چار سو سے زاہد اساتذہ کی اسامیاں گزشتہ کہی سالوں سے خالی جن میں 171پوسٹیں صرف ایس ایس ٹی کے ہیں اساتذہ کی کمی سے ضلع میں ہزاروں اسٹوڈنٹس کاقیمتی وقت ضاہع ہورہاہیں ۔
ضلع کے دور درواز علاقوں میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو پہنچانے کے لیے صرف تین پرانے ویگن دستیاب ہیں جبکہ خواتین اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ پراہیویٹ گاڑیوں میں سکول جاکرہرماہ ہزاروں روپے کرایہ خرچ کرتے ہیں جبکہ ضلع میں زیادہ تر سکولوں میں بچوں اوراساتذہ کوپینے کے لیے صاف پانی اور باتھ روم کی بھی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔
اساتذہ کی کمی کو دور کرکے ضلع میں نظام تعلیم کوبہتربنایاجاسکتاہے سرکاری سکولوں کی طرح بواہزڈگری کالج نوشکی اور گرلزکالج نوشکی میں اساتذہ کی شدید کمی ہیں انتہاہی اہم سبجیکٹس کے لیکچرار تعینات نہیں گرلزکالج میں نظام کو چلانے کے لیے پراہیویٹ ٹیچرز رکھے گہیں ہیں جنکو ایک سال سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں بواہزکالج نوشکی کی بلڈنگ خستہ حال ہوچکی ہے نئی بلڈنگ فراہم کیاجاے ۔
ایلمنٹری کالج بھی اسٹاف کی کمی کاشکار جبکہ سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی بھی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ ضلع میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز۔میڈیکل آفیسر۔لیڈی میڈیکل آفیسرسمیت درجنوں ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی ہے ۔
ضلع کی سب سے بڑی مرکزصحت سول ہسپتال کو صرف چار ڈاکٹرز چلارہے ہیں اسی لیے صبح او پی ڈی کے بعد ہسپتال میں کوہی بھی ڈاکٹر موجودنہیں ہوتا ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹروں کو کال کرکے بھلایاجاتا ہیں سول ہسپتال سمیت پی ایچ یوز اور سی ڈی ایز میں ادوایات کا کوٹہ کم ہونے کی باعث مشکلات درپیش ہیں ڈسٹرکٹ جیل نوشکی میں بھی ڈاکٹرز تعینات نہیں ۔
قیدیوں کے علاج معالجہ میں حکام کو دشواریوں کاسامنا ہیں اسکے علاوہ متعددسرکاری محکموں کے آفیسران نے دفتر۔سرکاری گاڑی اور رہاہشی مکانات نہ ہونے کی بھی شکایت کی اسموقع پر خطاب کرتے ہوے ایم پی اے بابورحیم مینگل اور ڈی سی عبدالرزاق بلوچ نے کہاکہ سرکاری اداروں۔دفاترمیں وساہل کی کمی ایک مسلمہ حقیقت ہے مگراس کے باوجود ہم باہمی تعاون ودلچسپی سے بہت سے مساہل کو حل کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں خصوصا تعلیم و صحت کی بہتری کے لیے ہم کسی مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہونگے اساتذہ اور ڈاکٹرز اپنی زمہ داریوں کو پوری کرکے تعلیم یافتہ اور صحت مندمعاشرے کی قیام کویقینی بناہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کاتعیناتی نہ ھونا ایک المیہ ہے جسکے لیے اسمبلی کی فلور پر آواز بلندکرینگے انہوں نے کہاکہ سرکاری آفیسران پر کوہی سیاسی دباو نہیں ڈالاجاے گا بلکہ علاقے کے مفاد میں تعاون کی فضاء قاہم کرکے نوشکی کے غریب عوام کی خدمت کرینگے کیونکہ تمام سرکاری ادارے صرف اور صرف عوام کی خدمت کے لیے بناے گہے ہیں عوامی نماہندے اور آفیسران عوام کے خادم ہیں…
نوشکی ، سکول اساتذہ اور ہسپتال ڈاکٹروں سے محروم ،پانی بجلی کی سہولیات بھی ناپید
وقتِ اشاعت : October 3 – 2018