|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2018

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا اور پورے انٹرویو کے اندر ڈیل کا لفظ نہیں بولا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، پورے انٹرویو میں ڈیل کا لفظ نہیں بولا، ڈیل کی ہے اور نہ کبھی ڈیل مانگیں گے، اپنا انٹرویو میں نے خود بار بار سنا ہے، میں نے انٹرویو میں ذاتی رائے دی تھی اور کہا کہ معاملات کا ادراک ہورہا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اداروں کی عزت کی بات کرتے ہیں، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے تاہم جنہیں گھوڑا سمجھا گیا وہ خچر نکلے اس بات پر قائم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جہدوجہد کرنے والے لوگ ہیں، جب بھی اسٹیبلشمنٹ کی بات کی اس میں آرمی کا نام نہیں لیا، فوج سارے پاکستان کی ہے۔