کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں بار باڈیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی وفد سے بات چیت کے بعد احتجاج اور بائیکاٹ کو موخر کر دیا گیا اور بار بارڈیز نے متفقہ طورپر بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔
گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں باربارڈیز کا اجلاس منعقد ہوا جو کہ گزشتہ واقعہ جو وکلاء کیساتھ رونما ہوا تھا اجلاس کے دوران ایک اعلیٰ حکومتی وفد میڑھ کی صورت میں بار بارڈیز کے پاس آئے جس کے لئے بار کی بارڈیز نے متفقہ طورپر بات چیت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ۔
جو کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی جنرل سیکرٹری نادر چھلگری بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاء اللہ لانگو ‘ چیئرمین بینوولنٹ فنڈ بارکونسل سلیم لاشاری ممبر بار کونسل خلیل احمد پانیزئی ‘کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت اللہ ‘ جنرل سیکرٹری نجم الدین ‘ معروف قانون دان ہادی شکیل احمد پر مشتمل تھا کمیٹی نے وفد کو بتایا کہ پہلے وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے اس کے بعد باقاعدہ طورپر مسئلہ کے حل پر بات ہوگی لہٰذا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فی الحال احتجاج اور بائیکاٹ موخر کیا جاتا ہے ۔
حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرات وکلاء نے ہڑتال ختم کر دی
وقتِ اشاعت : October 4 – 2018