|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2018

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے ایس پی گلشن اقبال مرتضیٰ بھٹو کی طرف سے سرکار کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب سے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے میں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ایف آئی آر میں جو الزامات لگائے گئے ہیں انھیں قطعی لغو اور بے بنیاد قرار دیتا ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرح لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے کیے گئے دھرنے اور احتجاج میں اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی تھی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایف آئی آر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، وہاں لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنا کر ٹریفک رواں دواں کراتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کی۔