|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2018

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے دار حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے ،گرفتاریوں سے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو وزیر نہیں کیا جاسکتا ،یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ، چیف آف جھا لاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا نے والی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے حکومت کو معلوم ہے کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مستحکم ہے اور انہیں اپنی ہار یقینی نظر آرہی ہے جس کے باعث و ہ بے بنیاد گرفتاریاں کر رہی ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلم لیگ ن کے قائدین کو زیر نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی انتقامی کارروائی سے قبل تبدیلی کی دعویدار حکومت پنجاب کی ترقی پر نظر دوڑائے ،پنجاب میں ریکارڈ وقت میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور ان سے عوام بھر پور مستفید ہوئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کے برے اثرات مرتب ہونگے حکومت اداروں پر دباؤ ڈالنے کی بجائی اپنی کارکردگی پرتوجہ دے