|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2018

اسلام آباد +کوئٹہ:  بلوچ مفادات کے حصول کیلئے وفاق سے معاہدے کئے امید ہے حکمران بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اعتماد سازی کو بحال رکھتے ہوئے ترقی کے سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا جائیگا سی پیک معاہدوں بطور دستخط گواہ کرنیوالوں کی ہم پر تنقید خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی آخری کوشش ہے سابقہ پانچ سالوں میں بلوچ وسائل کو لوٹنے خزانے کو خالی کرنے بے روزگاری غربت معاشی بحرانوں کے تحفے دینے والوں کو بلوچ قوم صدیوں یاد رکھے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی ہاشم نوتیزئی نے حاصل خان بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے خاتمے میں وفاق کردار ادا کرے ہم پر امید ہیں کہ وہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی افغان مہاجرین کے انخلا بلوچستان کے ساحل وسائل پر واک و اختیار ڈیمز کا قیام بلوچستان کے چھ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سمیت اقتصادی و معاشی مسائل کے حل کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائیگا تاکہ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے محرومیوں کا کسی حد تک خاتمہ کیا جا سکے بی این پی بلوچستان کی وسیع تر مفادات کیلئے اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے جس کے بلوچستان پر مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے بلوچستان کے معاملات پرپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے جن لوگوں کے ماضی میں حکمرانوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کے باوجود بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی بجائے بلوچستان کا سودا کیا جب چین میں سی پیک کے معاہدے کئے گئے تو وہاں پر ایک گواہ کی حیثیت سے دستخط کرنے والے آج بلوچستان نیشنل پارٹی پر تنقید کررہے ہیں اگر وہ بھول گئے ہیں ہم انہیں یاد دلاتے ہیں کہ دور حکمرانی میں ان میں اتنی اخلاقی جرات نہ تھی کہ افغان مہاجرین کو افغان مہاجر کہیں شانسٹ پارٹی کے ساتھ مل کر بلوچ مفادات کو نقصان پہنچا یا گیاتاریخ کی بدترین کرپشن اقرباپروری لوٹ مار میں پانچ سال مصروف رہنے والوں کو جب عوام نے بدترین شکست سے دوچار کیا تو آج ہمارے خلاف غلط من گھڑت بیانات دے اخبارات اور میڈیا میں زندہ رہنے کی آخری کوشش کررہے ہیں جن میں بھی ان کو ناکامی ہو گی بلوچ عوام ہر فرد کے کردار سے بخوبی واقف ہیں دور جدید میں بھی عوام سابقہ پانچ سالوں میں ملنے والے پسماندگی بے روزگاری کرپشن کے تحفظ کو نہیں بھولیں گے جہاں ہر کام پیسے دے کر کروانا پڑتا تھاانہوں نے کہا کہ عوام بی این پی اور مفاد پر ٹولے کی سیاست سے واضح فرق محسوس کر رہے ہیں پارٹی نے جو معاہدے جہاں کئے عوام کے سامنے رکھے اگر ہمارا بھی ان کی طرح سیاست کا مقصدذاتی مفادات کا حصول ہوا تو ہم بھی ان کی طرح بطور گواہ معاہدوں پر دستخط کرتے سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اقرباپروری کو بلوچستانی عوام صدیوں یاد رکھیں گے ۔