|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

سوئی: سوئی بگرا کالونی بچوں میں خسرہ کی اطلاع پر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی نے میڈیکل ٹیم اور ویکسینیٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی۔ٹیموں نیبگرا کالونی اور نزدیکی دیگر کالونیوں میں جاکر خسرہ کے مشتبہ بچوں کا معائنہ کیا اور ان سے معلومات اکٹھی کی۔ٹیموں نے متاثرہ کالونی اور اس کے گردونواح میں 9 ماہ سے لیکر پانچ سے کم عمرکیبچوں کوخسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے اور وٹامن کے کیپسول بھی دئیے۔ خسرہ سے متاثرہ بچوں کا علاج معالجہ بھی کیا۔ اور بچوں سے خون کے نمونے لیکر خسرہ کی تصدیق کے لئے NIH اسلام آباد بھجوا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے تحصیل سوئی بگرا کالونی میں خسرہ سے متاثرہ کالونیوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ویکسنیٹر پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دیں گئیں دس سے زیادہ کالونیوں میں خسرہ سے متاثرہ ہونے والے 35 بچوں سمیت 432بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینشن کی گئی جن میں 174 بگرا کالونی 258 کے قریب دیگر کالونیاں بھی شامل ہیں ڈی ایچ اوڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے سوشل میڈیا پر خسرہ کے حوالے سے شیئر کی جانے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں روانہ کر دیں جہاں پرڈاکٹرز نے متاثرہ. 35۔بچوں سمیت 432بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ویکسینشن کی گئی جبکے محکمہ صحت۔ڈیرہ بگٹی نے خسرہ جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لیئے پندرہ سے27اکتو بر تک گھر گھر دیہات دیہات میں ٹیمیں تشکیل دیگر خسرہ سے بچاؤ کی خفاظتی ٹیکے بچوں کو لگائے جائیں گے والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لیئے خسرہ کے خفاظتی ٹیکہ جات کا ویکسین کر وائیں تاکہ وہ اس مرض سے محفوظ رہ سکیں ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ صحت کسی بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے بلکہ بر وقت بچوں سمیت دیگر مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر نے کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے عوام کو چائیے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ خسرہ سمیت دیگر امراض کے روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔