|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

کوئٹہ: گلستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ شفقت انور نے بتایا کہ پیر کی رات گلستان کے علاقے عبدالرحمن زئی بازار میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیادھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایف سی ،پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔