|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کے لئے درخواست پر شکایت کنندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شکایت کنندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ مچلکوں کی واپسی پر ریاست کو کوئی اعتراض ہے؟ وکیل استغاثہ نے بتایا کہ ریاست کو کوئی اعتراض نہیں مدعی کی اپیل بھی نہیں گئی۔ جسٹس میئر عالم نے کہا عدالت کی تسلی کے لئے مدعی کو نوٹ جاری کردیتے ہیں جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا یہ جاننا ضروری ہے مدعی نے اپیل دائر کی یا نہیں؟ عدالت نے کیس سماعت دس روزہ کے لئے ملتوی کردی۔