اسلام آباد: اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)نے گوادر کے چھتیس طلباء پر مشتمل بیچ جس میں بتیس لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں کو ایک سالہ چینی زبان کے کورس کے لئے بیجنگ پولیٹیکنیک یونیورسٹی روانہ کر دیا ہے۔ مارچ میں بھیجے جانے والے بیچ میں چودہ طلباء شامل تھے۔ سال 2017میں اُس وقت کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق ضروریات کے پیش نظرگوادر کے طلباء کے لئے پچاس وظائف کا اعلان کیاتھااور ایچ ای سی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ گوادر کے طلباء کا انتخاب کر کے انہیں چینی جامعات میں کورس کے لئے بھیجا جائے۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی کے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور ایچ ای سی کراچی ریجنل سنٹر نے باہمی تعاون سے طلباء کے لئے سیشنز کا انعقاد کیا اور کورس کا مقصد بیان کیا۔ اس موقع پر طلباء نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ چینی زبان سیکھ کر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ایچ ای سی اور اپنے والدین کے توقعات پر پورا اتریں گے۔
چینی زبان کے کورس کیلئے گوادر کے 36طلباء بیجنگ روانہ
وقتِ اشاعت : October 11 – 2018