کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شمو زئی میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا یادیا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ۔ ایف سی ذرائعکے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شمو زئی کے قریب کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایس ایم جیز8عدد،جی تھری اے تھری5عدد،چائینہ ایل ایم جی1عدد،ٹی آر گیس گنز 2عدد ،آر پی جی سیون راکٹس3عدد،979عددراؤنڈزجی تھری،785عددراؤنڈزایس ایم جیز،32عددراؤنڈز12بور رائفل،56عددراؤنڈزٹی آر گنز،84عددمیگزین ایس ایم جیز،20عددمیگزین جی تھری،28عددمیگزین کے کے،1عدد راؤنڈزمیگزین،2عدددوربین،26عدد بنڈولیربرآمدکرلئے گئے ہیں ۔واضح رہے دہشتگردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا ۔بروقت اطلاع اور ایف سی کی کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنایا۔
کوئٹہ، آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی کارروائی ، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
وقتِ اشاعت : October 11 – 2018