کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سے چین کے سفیر کی اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات اور باہمی امور اور خصوصاً سی پیک کے حوالے سے تفصیلاً تبادلہ خیال ،چین کے سفیر نے سی پیک کی بدولت بلوچستان میں ہونیوالی ترقی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے ذریعے قائم ہونیوالے انڈسٹریز زون کی بدولت بلوچستانی عوام کو روزگار ملے گا اور بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ،اسکے علاوہ بلوچستانی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ،اسکے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان کی عوام ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں ،جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے چینی سفیر اور انکی وفد کو بگٹی ہاؤس آنے پر خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کو تاریخی حیثیت حاصل ہے اور پاک چین دوستی کو دنیا میں مثالی حیثیت حاصل ہوں اور سی پیک چین کی طرف سے پاکستان کی عوام کیلئے لازوال تحفہ ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان ملک کا پسماندہ صوبہ ہے اور سی پیک بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امید کی کرن ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے چینی بھائی بلوچستان میں صحت ،تعلیمی پر خصوصی توجہ دیں گے کیونکہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے بلوچستان میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستانی عوام کے شکر گزارہیں کہ سی پیک کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے ،انہوں نے بگٹی ہاؤس میں چینی سفیر اور انکے وفدکے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور انکاشکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ ، چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ بگٹی ہاوس آمد، گہرام بگٹی سے ملاقات
وقتِ اشاعت : October 11 – 2018