حمیدآباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2018میں ریکارڈدھاندلی کرائی گئی ۔ نواز شریف کے خلاف پچھلے تین سالوں سے بغیر کسی الزام کے تنگ کیا جارہا ہے نواز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے علی آباد گولہ میں نیشنل پارٹی کی جانب سے ورکر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور سڑکوں کے جال بچھائے ۔خطے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کیا اورآج ہم نیشنل پارٹی کے انہیں کوششوں سے آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو پچھلے تین سالوں سے کبھی دھرنے دکر اور کبھی عدالتوں کے ذریعے تنگ کیا جارہا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں صاف صاف کہا گیا ہے کہ نواز شریف پر کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہے ۔حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ سی پیک میں بلوچستان کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ہے اس وقت تک بلوچستان کو سی پیک سے سوائے ایک روڈ کے جوکہ سولہ سے اٹھارہ کلومیٹر کی روڈ ہے جوگوادر پورٹ کو میں ہائی وے سے ملانے کے کام دیتی ہے اسکے علاوہ بلوچستان کو دوسرا کوئی پروجیکٹ نہیں دیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں میر حاصل خان بزنجو نے بتایا کہ عمران خان کے سو دنوں کی تبدیلی ہمیں تو نظر نہیں آرہی اگر کسی کو نظر آرہی ہے تو ہمیں بھی بتائے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے ڈالر 136روپے تک پہنچ چکا ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ ہر چیز مہنگی ہونگی اور غریب کو رلیف فراہم کے بجائے اس کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش کی گئی ہے ۔تبدیلی کے دعوے دار غریب عوام کو صرف اور صرف تنگ کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں کے ساتھ نیشنل پارٹی دور حکومت میں مزاکرات کافی حد تک کامیاب ہوئے اب جسکی بھی آئے اور بنے مگر ناراض بلوچوں کے ساتھ مزاکرات نہیں کرینگے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ باپ والوں نے کہا ہم اپنے فیصلے خود کرینگے مگر مرکز میں نہیں یہ باپ والوں کی غلط فہمی ہے صوبے ہیں تو مرکز ہے مرکز ہے توصوبے ہیں ہم سب پاکستانی ہیں ورکرزکانفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محراب مری جان بلیدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی بس ایس او کے سابق چیئرمین خیرجان بلوچ غلام محمدگولہ راحب بلوچ عبدالرسول بلوچ رستم کھوسہ اقلیتی رہنما ہریش کمار ودیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
خطے میں امن و امان نیشنل پارٹی نے قائم کیا آج سب ہماری وجہ سے آزاد گھوم رہے ہیں ، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : October 11 – 2018