|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2018

کوئٹہ: پاک افغان سرحدی شہر چمن سے اغواء ہونیوالے ڈاکٹر کو لیویز نے بروقت اطلاع ملنے پر بازیاب کرالیا۔ دو اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے قندہاری بازار سے نامعلوم افراد نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے ڈاکٹر محمد انور کو اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ا ورپولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ 

بوغرہ روڈ پر لیویز اہلکاروں اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جوکچھ دیر جاری رہا۔ اس دوران ڈاکٹر محمد انور کو بازیاب کراکر دو اغواء کاروں محمود اور عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔