کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ ملک کی استحکام کیلئے جمہوریت کی بحالی اور ووٹ کا عزت ضروری ہے ،موجودہ حکومت نے میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کی نیب کے ذریعے کردار کشی شروع کی ہے۔
جو قابل مذمت ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے صوبے کے مسئلے حل کراناچیلنج سے کم نہیں۔کوئٹہ پریس کلب میں ڈپٹی مےئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ ‘سابق سپیکر حاجی جمال شاہ کاکڑ ‘مسلم لیگ (ن) کے سنےئر نائب صدر میر گوہر خان مینگل ‘نسیم الرحمن ملاخیل ‘حاجی خدائیداد ترین‘اللہ دا د بڑیچ‘سکینہ مینگل ‘حیدر خان اچکزئی ‘بشیر خان اچکزئی ،جہانگیر خان خروٹی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کاکہناتھاکہ مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
کہ انہوں نے الیکشن سے قبل مجھے بلوچستان کا قائم مقام صدر بنا دیا الیشن کے وقت وقت کم ہونے کے باعث میں نے پارٹی کا پروگرام میڈیا کے سامنے لایا اور نہ ہی منشور پیش کر سکیں آج میں نے یہ محسوس کیا کہ بحیثیت صوبائی عہدیدار میں میڈیا کے سامنے جا کر اپنے پارٹی کے پالیسی کو بیان کروانہوں نے کہا کہ واشک کے دو حلقوں میں 7اکتوبر کو جو الیکشن ہوا اس میں ایک حلقے میں ایک شخص شہید ہونے کے بعد کسی نے پولنگ آنے کی زحمت نہیں کی۔
لیکن دوسرے حلقے میں 2ہزار کے قریب اسلحہ بردار لوگوں نے آکر حالت خراب کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب عام الیکشن ہوا تھا تو ہمارے مخالف نے الیکشن مہم کی زحمت تک نہیں کی لیکن اس کو کامیاب کیاگیا ۔
جس پر میں مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے توقعات رکھتاہوں کہ وہ کامیابی کی صورت میں علا قے کی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سلیکشن کے ذریعے باپ پارٹی کو کامیاب کر کے حکومت ان کے حوالے کیا اب ان کیلئے چیلنج ہے۔
کہ وہ صوبے کے مسائل اور امن وامان کے بحالی کیلئے کیا اقدامات کرینگے کیونکہ اس صوبے میں امن امان کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے جو قربانیاں دی ہے ان کو ہم رائیگاں نہیں ہونے دینگے ہم نے 5سال حکومت کی ہمارے خلاف کرپشن کے ایک سکینڈل بھی ثابت نہیں کر سکتے ہیں لیکن میاں برادری کے خلاف جو کردار کشی نیب کے ذریعے شروع کی ہے۔
اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہے اور بطور یکجہتی ہم اعلان کرتے ہیں۔
کہ اگر حکومت نے میاں برادران کے خلاف رویہ تبدیل نہیں کیا گیا اور مرکزی قیادت نے حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیتے ہوئے احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہمارے خلاف جتنے بھی سازش کریں ایک دن ہم ضرور انصاف ملے گا بلکہ حکومت نے ہمارے خلاف جو بھی کارروائی کی ہماری پارٹی اس سے مضبوط ہو گی ۔
انتقامی کارروائیوں سے گریز کیا جائے ، بی اے پی کو کامیاب کرواکر حکومت سونپا گیا ، ن لیگ
وقتِ اشاعت : October 12 – 2018