کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ لشکری رئیسانی نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں امراض قلب سے متعلق جدید آپریشن تھیٹر کے قیام اور مشیری کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میںآج 94 لاکھ روپے کا چیک ایم ایس نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال ڈاکٹر شفیع زہری کے حوالے کرینگے ۔
رواں سال یکم ستمبر کو نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے اسرار پر ماہر امراض قلب ڈاکٹر پرویز محمود نے لشکری رئیسانی ، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، نوابزادہ میر اسماعیل رئیسانی کے ہمراہ نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کو دورہ کیا تھا ۔
دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شفیع زہری نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔ جس پر ماہر امراض قلب ڈاکٹر پرویز محمود نے ہسپتال میں دل کے امراض کا جدید آپریشن تھیٹر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی آج باقاعدہ منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے پہلے مرحلے میں 94 لاکھ روپے کا چیک ایم ایس نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے حوالے کرینگے ۔
واضح رہے نواب غوث بخش میموریل ہسپتال چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے دور حکومت میں تعمیر کرایا تھا جہاں سے ضلع مستونگ کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ علاج ومعالجہ کے سلسلے میں ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ ہسپتال میں امراض قلب کا شعبہ قائم ہونے سے لوگوں کو مزید سہولیات میسرآئیں گی ۔
لشکری رئیسانی نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کیلئے 94 لاکھ کا چیک آج ایم ایس کے حوالے کرینگے
وقتِ اشاعت : October 12 – 2018