دالبندین: دالبندین کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد شدید زخمی تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ روزگارکی تلاش میں پاکستان سے ایران کی طرف جانا چاہتے تھے ۔
گزشتہ رات دالبندین کے قریب پدگ کے مقام پر واقع ڈاک ایریا میں تیز رفتار فیلڈر کارگاڑی الٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا جس کے سبب دو افراد جنید ولد حاجی صفدر اور ثاقب علی ولد اللہ دتہ تعلق صوبہ پنجاب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر بارہ افراد جن میں ارباز حسین ولد محمد اکرم عبدالرحمن ولد اصغر مظہر حسین اور منیر حسین ہمایوں یوسف ولد محمد یوسف منحیب علی ولد محمد عالم عمر فاروق ولد ظفر حسین حسنین انور ولد محمد انور مجاہد حسین ولد صابر حسین احتشام علی ولد محمد امجد انس رضا ولد محمد مقصود محمد فاروق ولد حسان اللہ اور عمر دراز حسین ولد ذوالفقار علی شدید زخمی ہو گئے ۔
جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے اضلاع منڈی بہاؤ الدین گوجر انوالہ اور سیالکوٹ سے بتائی جاتی ہے جو کہ روزگار کے غرض سے پاکستانی راستے سے ایران جانا چاہتے تھے کہ حادثے کا شکار بن گئے یہ لوگ رات کے وقت سفر کر رہے تھے لاشوں اور زخمیوں کو آر سی ڈی شاہراہ پر واقع پدگ کے بی ایچ یو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا فیلڈر گاڑی میں سوار لوگ غیر قانونی تار رکین وطن بتائے جاتے ہیں جو کہ غیر قانونی طریقے سے ایران جانا چاہتے تھے ۔
گاڑی الٹنے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا یہ لوگ سیکورٹی چیک پوسٹوں سے بچنے کیلئے کچے اور دشوار گذار راستوں سے سفر کرتے تھے لیویز انتظامیہ نے لاشیں تحویل میں لے کر اور زخمی افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے علاوہ ازیں دالبندین بازار کے قریب تیز رفتار کار گاڑی کی ٹکر سے عبدالمالک نامی شخص شدید زخمی ہو ا جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی
دالبندین ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : October 15 – 2018