|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2018

تربت: بی ایس اوپجار اورنیشنل پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات ، 2ماہ سے جاری مقامی سطح پر پیداہونے والی دوریاں ختم ،تحفظات دور۔
نیشنل پارٹی کیچ اوربی ایس اوپجارتربت زون کے درمیان 2ماہ قبل 27اگست کو عیدملن پارٹی کے دوران نیشنل پارٹی کے ایک مقامی رہنماکی جانب سے بی ایس اوپجارپر تنقید کے بعد بی ایس او پجاراورنیشنل پارٹی کے درمیان دوریوں کا سلسلہ چل پڑا تھا ۔

جس پر پیرکے روز نیشنل پارٹی اوربی ایس او پجارکی مقامی قیادت کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوئی جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی ، سابق ضلعی صدر محمدطاہربلوچ، ضلعی صدرمحمدجان دشتی اور گلزاردوست جبکہ بی ایس اوپجار تربت زون کے صدر عابدعمر ، مرکزی کمیٹی کے رکن بوہیر صالح ایڈووکیٹ ،مہران ناصر، یعقوب ستار، نعمان اسلم ، میرجان ،صدام ناز ،جنیدبلوچ ، جلال بخشی ودیگرشریک تھے ، ملاقات کے دوران بی ایس اوپجارکی قیادت نے اپنی تحفظات اورگلے شکوے پیش کئے ۔

جنہیں نیشنل پارٹی کی قیادت نے دورکردیا جس پر بی ایس او پجار اورنیشنل پارٹی نے مقامی سطح پر ایک بارپھر حسب سابق سرگرمیاں شروع کرنے کااعلان کیا ۔