چمن: پاک افغان سرحد آج تیسرے روز مکمل طورپر ہرقسم کی آمدروفت کیلئے کھول دیاگیا۔
گزشتہ روز پاک افغان سرحد سروسانگ تنگہ درہ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے پاکستانی ایریا میں باڑ کی تنصیب کے موقع پر افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے اچانک فائرنگ کرنا اور پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے پر اور پاک افغان سرحدباب دوستی کے مقام پر تلخ کلامی کے بعد پاک افغان سرحدکوباب دوستی کے مقام پر بند کردیاگیا تھا جس کے بعد اگلے روز پاکستانی فورسز نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔
پاک افغان سرحدکو مسافروں کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا تھا اور افغان سرحدی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد کو مکمل طورپر کھولنے سے انکار کردیاگیا جس کے بعدآج بھی پاکستانی فورسزکی جانب سے تجارتی گیٹ کو بھی کھول دیاگیا اور تجارتی راستہ کھولنے کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طورپر کھل گیا اور دونوں جانب کھڑے مال بردار ٹرک بھی افغانستان اور پاکستان میں گھس گئے جس کے بعد آج مکمل طورپر پاک افغان سرحد کھول دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدکو پاکستانی حکام نے جذبہ خیرسگالی اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولا ہیں جبکہ افغان فورسز کی جانب سے مسلسل انکار ہی جاری تھا پاک افغان سرحد جوکہ سینٹرایشیاء کی ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہیں ۔
جس پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکوں کی آمدورفت جاری رہتی ہیں اور ہزاروں فراد کا روزگار سرحد کے دونوں جانب جاری رہتا ہیں پاک افغان سرحد کے کھلنے سے عوامی حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
پاک افغان سرحد سے تجارت دوبارہ شروع
وقتِ اشاعت : October 17 – 2018