|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2018

مستونگ:  چیف آف بنگلزئی سابق ایم این اے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار کمال خان بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں حالیہ ضمنی الیکشن میں پی بی 35 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے آزاد امیدوار چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نواب صاحب مستونگ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

انہوں نے اپنی شکست کی وجہ اپنے پارٹی اور حلقہ کے چیدہ چیدہ قبائلی رہنماوں اور سیاسی رہنماوں کو ایک سرکاری امیدوار کی حمایت کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے مجبور کرنا بنا اور تمام سیاسی پارٹیوں کا میرے خلاف یکجاء ہونا ۔

اس کے باوجود حلقے کے عوام اور میرے کارکن ہمدرد بلخصوص سردار عاصم سرپرہ سمیت دیگر قبائلی عمائدین کا اپنے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے اور ان کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں کہ ان حالات میں بھی انہوں نے نہ کسی لالچ اور نہ کوئی دباوقبول کرتے ہوئے ثابت قدم رہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہیاں قبائلی رنجشیں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کے عوام کے لیے اپنے بساط کے مطابق خدمت جاری رکھیں