|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2018

کوئٹہ :  چیف آف ساراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وہ بی این پی کے اتحادی ہیں اور صوبائی اسمبلی میں بی این پی کے موقف کی تائید کریں گے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ وہ بی این پی کے اتحادی ہیں بی این پی سے میری پکی دوستی ہے میں انہی کا ساتھ دوں گا ،انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی اسمبلی میں بی این پی کے موقف کی تائید کریں گے یعنی وہ اپوزیشن کا حصہ بنیں گے ۔