اوستہ محمد : اوستہ محمد شہر میں نہ گیس ،نہ پا نی ،شہر ی سخت پر یشا ن ، ہمیں اگر پا نی اور گیس نہ دیا گیا تو احتجا ج کر یں گے شہر یو ں کی میڈ یا کو شکا یت ،تفصیلا ت کے مطا بق اوستہ شہر مسا ئلستا ن بنتا جا رہا ہے دیگر مسا ئل اپنی جگہ اور شہریوں کے لیئے پا نی بھی نا پید ہو گیا ہے ۔
پہلے بجلی کی شکا یت تھی اب ایک ہفتہ سے سلیم کا لو نی ،شا ہی با زار ،میکن محلہ ،شہید مراد کا لو نی ،فر دوس کا لو نی ،جان کا لو نی اور یعقو ب محلہ میں تو نہ پینے کا پا نی ہے اور نہ گیس ہے شہر ی پینے کے لیئے کین کے زریعے پیسو ں پر پا نی خر ید تے ہیں اور گیس کی حا لت یہ ہے کہ گیس کی جگہ گندا پا نی گیس کے پیپمو ں سے نکلتا ہے حا لت یہ ہے ہم پچا س سا ل ما ضی کی طر ف جا رہے ہیں ۔
آ گ جلا نے کے لئے گو بر اور لکڑ یو ں کے زریعے کھا نا تیار ہو تا ہے افسو س اس بات کی ہے کہ منتخب نما ئند ے شہر کی طر ف تو جہ کیو ں نہیں دیتے ہم ان مسئلو ں کے خلا ف شہر ی احتجا ج کر یں گے اور دھر نا دیں گے ۔
اوستہ محمد سے منتخب نمائندہ وزیراعلیٰ بلوچستان ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سپیکر بلوچستان اسمبلی رہے ہیں مگر ان کے حلقے میں پینے کاپانی میسر نہیں شہر میں سڑکیں نہیں ہر طرف مٹی کادھول اور دھند رہتا ہے شہرمیں سیوریج کا نظام تک نہیں عوام پریشان اور بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
اوستہ محمد ، نہ گیس نہ پانی نہ بجلی
وقتِ اشاعت : October 19 – 2018