|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2018

کابل: افغان دارالحکومت میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے دوران دھماکے ہوئے ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے حکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران دھماکے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے عوام میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بجائے بھاگ پر جان بچانے کی کوشش کی۔

افغان حکام کے مطابق پہلا دھماکا انٹیلی جنس آفیسر کی گاڑی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ قره ‌باغ پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا تاہم دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے افغان صوبے قندھاراورغزنی کے علاوہ افغانستان  بھرمیں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جب کہ پارلیمانی انتخابات  کےساتھ ہی صوبائی کونسلوں کے انتخابات بھی ہورہے ہیں،  افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں افغان حکومت نے 54 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں،امریکی اور نیٹو فوج سمیت فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 32 صوبوں میں 90 لاکھ ووٹروں نے رجسٹریشن کرائی، مرکزی پارلیمان کی 232 نشستوں کیلئے 25 سو امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 4 سو 47 خواتین امیدواربھی شامل ہیں ۔