|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2018

لاہور: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے اور ان حالات میں مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور مفروضوں پر مشتمل ہیں، اداروں کا احترام لازمی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے اور موجودہ حالات میں مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے تاہم وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فیصلہ پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے، گیس کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔