|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2018

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نو منتخب رکن بلوستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے بی این پی کے سرپرست اعلی ٰ بزرگ قوم پر ست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل سے ان کی رہائش گاہ کراچی میں ملاقات کی ۔

سر دار عطاء اللہ مینگل ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورت خا ص طور پر جھالاوان کی سیاسی معاملات زیر بحث آئے سردار عطاء اللہ مینگل نے میر محمد اکبر مینگل کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی خدمت کو شعار بنائیں وڈھ، سارونہ ، شاہ نورانی وہیر ، آڑینجی ، کنجڑ ماڑی کے لوگوں جس طرح سے بی این پی کی قیادت پر اعتماد کرکے آپ ووٹ دیا ۔

ان کی اعتماد پر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محنت کرنا ضروری ہے میر محمد اکبر مینگل اس موقع پر کہا کہ وہ پارٹی کی اعتماد اور لوگوں کی تعاون پر مشکور ہیں ان کی کوشش ہوگی اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں ۔