|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے باعث سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اب تک 200 سے زائد افرا دٹریفک حادثات کا شکار جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔

قومی شاہراہوں پر زیادہ رش جبکہ سنگل روڈ ہونے کے باعث اکثر حادثات رونما ء ہو جاتے ہیں جبکہ قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی موجود نہیں جو حادثات کی ایک بڑی وجہ ہیں سب سے زیادہ حادثات کوئٹہ ٹو خضدار ،کراچی ،سبی قومی شاہراہوں پرہوتے ہیں۔ 

قومی شاہراؤں پر نہ پولیس کا پیٹرولنگ ہے نہ ہی اسپیڈ میٹر لگائے گئے ہیں ساتھ ہی ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ جاری ہے جس کے باعث حادثات معمول بنچکے ہیں ٹرانسپورٹرز کے مطابق ایران سے اسمگل ہونے والے ڈیزل کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو اہے حکومت ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کریں اب تک سڑک حادثات کے باعث سینکڑوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی اور کئی افراد زندگی بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں ۔

مسافر بسوں، ٹرکوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کیلئے موٹر وے پولیس، انتظامیہ سمیت دیگر کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جس کے باعث عوام اپنے قیمتی جانوں سے محروم ہورہے ہیں ۔

ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت قومی شاہراہوں پر پیٹرولنگ میں اضافہ کر کے مسافر بسوں کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام بنائے جس کے تحت مسافروں بسوں ،ٹرکوں اور دیگر کو چلانے کا پابند کیا جائے۔