|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2018

دکی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 5 دکی میں مکمل انتخابات اور حلقہ این اے 258 کے 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو دونوں حلقوں میں انتخابات کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی .الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ان دونوں حلقوں کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ, ریٹرننگ اور اسسٹں ٹ ریٹرننگ آفیسران کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ این اے 258 کے لئے ارشد جاوید کو ڈی آر او سمیع اللہ (dec)کو آر او اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر دکی امیر محمد کاکڑ کو آے آر او نامزد کردئے ہیں ۔

جبکہ حلقہ پی بی 5 دکی کے لئے ارشد جاوید کو ڈی آر او ,سید نزیر احمد (dec)کو آر او اور اسسٹنٹ کمشنردکی میران بلوچ کو اے آر او دکی نامزد کردیا ہے.واضح رہیعام انتخابات میں کہ حلقہ پی بی 5 دکی سے سردار مسعود علی خان لونی ایم پی اے جبکہ حلقہ این اے 258 سے سردار اسرار ترین ایم این اے منتخب ہوگئے تھے۔

دھاندلی کے الزامات کے تحت حلقے سے ناکام ہونے والے امیدواروں سردار در محمد ناصر ,سردار یحی خان ناصر ,مولانا امیر زمان اور سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 5 دکی کے مکمل انتخابات اور حلقہ این اے 258 کے 23 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے ان دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیاتھا۔