کوئٹہ : بلوچستان میں سردیاں آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ،کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک جاپہنچا ،ضلعی ہیڈکواٹرز میں بارہ اور زرعی فیڈرز اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقے جہاں اب سردی کی آمد آمد ہے ،اے سی اور پنکھے بند ہونے سے بجلی کے استعمال میں کمی آئی ہے مگر دوسری جانب کیسکو حکام ہیں جنہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے ۔
کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک کردیا گیا ،شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں صبح چھ بجے سے شام چھ بجے کے دوران ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جبکہ اچانک ہونے والے بریک ڈاون ،فورس لوڈشیڈنگ ،اور مرمتی کاموں کیلئے بجلی کا بند کیا جانا لوڈشیڈنگ کے علاوہ ہے ۔
دوسری جانب صوبے کے ضلعی ہیڈکواٹرز میں بارہ گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے کا کہنا ہے کہ صوبے کو ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی مل رہی ہے مگر جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے ۔
کوئٹہ میں 12 اور زرعی فیڈرز میں18گھنٹے کی طویل بجلی لوڈشیڈنگ جاری، زراعت تباہ ہوگیا
وقتِ اشاعت : October 24 – 2018