|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2018

کراچی میں مبارک ویلیج کے مقام پر سمندر میں کالا تیل پھیلنے سے شہر کی ساحلی پٹی آلودگی کی لپیٹ میں آگئی۔

مبارک ولیج تفریحی مقام ہے جو چرنا آئی لینڈ سے بھی قریب ہے، آلودگی سے پوری ساحلی پٹی پر تعفن پھیل گیا ہے۔ مبارک ویلیج سمیت دیگر ساحل پر تارکول اور آئل کا بھر مار ہے۔

کونسلر مبارک ویلیج سرفراز ہارون کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈالے گئے اس فضلہ نے سمندر کو آلودہ کر دیا ہے، حکومتی اداروں کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہیئے۔

کونسلر مبارک ویلیج کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، اگر حکومت سنجیدہ نہیں ہوگی تو سمندری حیات تباہ ہوجائیگی۔

مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ آلودگی سے پوری ساحلی پٹی پر تعفن پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے آبی حیات کو خطرہ لاحق ہے۔ مقامی ماہی گیروں کا مطالبہ ہے کہ مرتکب فیکٹری یا کمپنی کے حکام کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

ماہرین کے مطابق سمندری آلودگی کی وجہ سے کچھوؤں، ڈولفن، وھیل سمیت دیگر جانوروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔