|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں زیر زمین پانی کا وافر مقدار میں نکالنے کے باعث زمین سالانہ 10 سینٹی میٹر دھنسے لگی کوئٹہ کی زمین کمزور پڑ ھ گئی زلزلہ دگنی تباہی کا باعث بن سکتا ہے کوئٹہ کی زمین سالانہ 10 سینٹی میٹر بیٹھنے لگی زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لئے ڈیمز کی تعمیر نا گزیر ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ30لاکھ آبادی پر مشتمل تباہی کی طرف گامزن ہے ۔

ماہرین کی 3 رکنی ٹیم کے جدید سائنسی تحقیق میں چشم کشا انکشافات زمین دھنسے کی وجہ زیر زمین پانی کا تیزی سے نکالے جانا ہے ماہرین ارضیات دین محمد کاکڑ نے بتایا کہ 116 سینٹی میٹر زمین بیٹھنے کا ڈیٹا جی پی ایس سے ملا ہے پانی زیر زمین محفوظ سطح سے بھی زیادہ نکالا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال زمین 10 سینٹی میٹر دھنسے لگی جس کے باعث خوف وہراس بھی پھیل گیا ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تو آئندہ چند سالوں میں کوئٹہ کی زمین مزید دھنسے لگے گی ماہرارضیات دین محمد کاکڑ نے بتایا کہ اب بھی وقت ہے کہ زیر زمین پانی کو بچانے کے لئے ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

اگر خشک سالی کیساتھ ساتھ ڈیم نہ بنائے گئے تو کوئٹہ تباہی کی طرف گامزن ہو گا انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی تین رکنی ٹیم کے جدید سائنسی تحقیق میں بھی چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں گلو بل سسٹم کے مطابق زمین دھنسے کی سب سے بڑی وجہ زیر زمین پانی کا تیزی سے نکالے جانا ہے اس سے قبل کوئٹہ کے مختلف علاقوں گاہی خان چوک، بلیلی کی زمین دھنسے لگی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس طرح توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کوئٹہ کی زمین کمزور پڑ ھ گئی زلزلہ دگنی تباہی کا باعث بن سکتا ہے کوئٹہ کی زمین سالانہ 10 سینٹی میٹر بیٹھنے لگی زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لئے ڈیمز کی تعمیر نا گزیر ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں کچلاک، نواں کلی، بلیلی ، سریاب، ہزار گنجی، پشتون آباد، خروٹ آباد، خیزی چوک، خلجی کالونی ، کاکڑ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ڈریلنگ سسٹم کی وجہ سے زمین کمزور پڑھ گئی اور حکومت کی پالیسی نہ ہو نے کی وجہ سے لوگ جگہ جگہ پر ٹیوب ویل کے باعث پانی کی سطح بھی نچی چلا گیا جبکہ ڈریلنگ سسٹم کی وجہ سے زمین بھی کمزور پڑ ھ گئی۔