کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی (عوامی)جمہور ی سیاسی جماعت ہے اور جمہور کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ۔
پارٹی کے قائد اور کارکن سب پارٹی کے آئین اور منشور کے پابند ہے سید احسان شاہ خود کا قائمقام صدر شو کر وا کر پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مرکزی صدر کے ہوتے ہوئے قائمقام کی آئینی کوئی حیثیت نہیں ۔
آج بلوچستان بھر کی طرح کوئٹہ زون بھی سید احسان شاہ کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف قرار داد پاس کر کے مرکزی صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ سید احسان شاہ کیخلاف پارٹی آئین و منشور کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے پارٹی کا سب بالائی ادارہ سینٹرل کمیٹی ہے ۔
سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں بھی سید احسان شاہ کے غیر آئینی اقدامات کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ شوکاز نوٹس دینے اور شوکاز نوٹس کا مطمین کن جواب نہ ملنے پر تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاباوجود اس کے احسان شاہ اپنی روش پر قائم رہتے ہوئے پارٹی آئین کی خلا ف ورزی کرتا چلا آرہا ہے ۔
اس لیئے اب احسان شاہ کیخلاف تاد یبی کارروائی ضروری ہے پارٹی کا ہر فرد سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں کا دفاع کیلئے تیار ہے اور کارکن مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری اور مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ و دیگر قائدین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے جنرل باڈی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیابی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے جنرل باڈی اجلاس کی صدارت ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ملک صادق بنگلزئی نے کی جبکہ مہمان خاص کے طور پر مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی، مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ، سی سی کے ممبر ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،سی سی کے ممبر سنگت الہی بخش بلوچ تھے ۔
جنرل باڈی میں سید احسان شاہ کی جانب سے پارٹی آئین و منشور اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزیوں کیخلاف قرارداد پیش کی گئی جس کوضلع کوئٹہ کے جنرل باڈی نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے پاس کیا جس میں مرکزی صدر و مرکزی سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ سید احسان شاہ کیخلاف پارٹی ائین و منشور کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے ۔
ضلع کوئٹہ کے جنرل باڈی میں سیر حاصل بحث کی گئی اور تمام کارکنان نے سید احسان شاہ کے پارٹی کیخلاف غیر آئینی اقدامات کی بھر پور مذمت کی جنرل باڈی سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ،سی سی کے ممبر ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،سی سی کے ممبر سنگت الہی بخش، ڈپٹی آرگنائزر ملک صادق بنگلزئی،حسن بلوچ،قیوم بلوچ،راج کمار،ممتاز اختر،درشن کمار بگٹی،فاطمہ مینگل،خلیل ساجن و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی (عوامی) ایک سیاسی جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو جمہوریت کی بالا دستی ،آئین وعدلیہ کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔
پارٹی غیر جمہوری ،غیر آئینی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت و مخالفت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی خواہ وہ پارٹی کے اندر ہی کیوں نہ ہو پارٹی آئین اور منشور سے کوئی بھی فرد یا عہدہ دار بالا تر نہیں جو لوگ اپنے آپ کو پارٹی آئین اور منشور اور پارٹی کے اداروں سے بالا تر سمجھتے ہیں ۔
ان کیلئے پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں سید احسان شاہ کی جانب سے مسلسل پارٹی آئین اور منشور کی خلاف ورزی مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو قائمقام صدر ظاہر کرنا، پارٹی کیخلاف مختلف جگہوں پر منفی پروپگنڈا کرنا کارکنوں کو گمراہ کرنا ،غیر جمہوری،غیر سیاسی ،غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔
احسان شاہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی سے گریز کریں ، ڈاکٹر ناشناس لہڑی
وقتِ اشاعت : October 28 – 2018