کوئٹہ: کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی کی انا اور ضد کے باعث بلوچستان بھر میں بی اے ‘بی ایس سی کے پریکٹیکلز منعقد نہ ہو سکے ۔
جس کے باعث طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا اور اب جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر نے اپنی ضد کو قائم رکھتے ہوئے تمام طلباء وطالبات کو بلوچستان یونیورسٹی میں پریکٹیکلز کے امتحانات کو شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
خصوصا کوئٹہ کے باہر سے آنیوالے طالبات کو جن کے پاس رہائش ہے نہ ہی کوئی رہنے کی جگہ میسر ہے اطلاع دینے بغیرطلباء وطالبات کو ایک دن میں یونیورسٹی بھلانے کیلئے شیڈول جاری کرایا جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر امتحانات کو انا کے باعث جو پریکٹیکلز ملتوی ہوئے ان کے شیڈول بعد میں جاری کئے جائینگے کنٹرولر اپنی ذاتی ان کے باعث پروفیسروں سے مذاکرات نہیں کر رہے جس کے باعث معاملہ مزید الجھتا جا رہا ہے ۔
صوبے بھر کے پریکٹیکلز بلوچستان یونیورسٹی میں شیڈول کے مطابق لینا احمقانہ فیصلہ ہے کیونکہ بلوچستان یونیورسٹی میں پہلے سے وسائل کی کمی کا رونا روتے ہیں اور اب ہزاروں کی تعداد میں طلباء وطالبات کی آمد سے یونیورسٹی پر مزید بوجھ بڑھیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعہ بلوچستان اپنا رویہ بدلتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کریں اور پروفیسروں کے مطالبات تسلیم کر کے طلباء خصوصا طالبات کو پیش آنیوالے مشکلات کا ازالہ کریں تاکہ طلباء وطالبات کا سال ضائع نہ ہو۔
کنٹرولر امتحانات کی ضد‘طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ
وقتِ اشاعت : October 28 – 2018