|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2018

قلات:  قلات میں سبزی فروٹ مٹن اور چکن فروشوں کا سبزی منڈی میں غیر متعلقہ لوگوں کو دکان دینے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئیں ۔

مظاہرے کی قیادت سبزی فروش یونین کے صدر میر عبدالصمد لہڑی نے کیمظاہرین نے کہاکہ چیئرمینمیونسپل کمیٹی سبزی منڈی کے دکانوں کو منظور نذر افراد میں تقسیم کررہے ہیں اور بھاری برقم کرایہ بھی وصول کرنا چاہتاہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

بعدازاں سبزی فروشاں کے صدر میر عبدالصمد لہڑی شاہ خالد مینگل،ظہور احمد، ولی محمد،محمد رمضان،محمد عارف نیپریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے قلات کے سبزی فروٹ چکن اور مٹن فروشاں کے لیے ایک مارکیٹ بنائی جو تکمیل کے آخری مراحل میں مگر اب میونسپل کمیٹی کے حکام نے اس مارکیٹ کے دکانوں کو اپنے من پسند افراد میں تقسیم کرنے کے لیے کوشش کرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر مارکیٹ میں نہ تو پانی نظام بنا یا گیا ہے اور نہ ہیں نکاسی آب کے لیے نالیاں تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ناقص مٹیرئیل کا استعمال کیا گیا ہیں اور مارکیٹ کے اندر جو بلیک ٹاپ گیا ہے وہ بھی خستہ اور کمزور حالت میں ہیں انہوں نے کہا کہ اصل سبزی فروٹ چکں اور مٹن فروشاں کی تعداد 140ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی نے 380کی لسٹ جاری کی ہیں میونسپل کمیٹی ایسے لوگوں کو دکانیں دینے کی کوشش کررہی ہیں جو غیر متعلقہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ہم سے فی دکان کا کرایہ چار ہزار مانگ رہا ہے اور دکانیں بھی اصل سبزی گوشت اور فروٹ فروشاں کو الاٹ بھی نہیں کرنا چاہتی ہے جو ہمارے ساتھ انتہائی ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اگر مہونسپل کمیٹی ہماری مطالبات نہیں مانتی مارکیٹ کے دکانوں کو اصل حقداروں کو الاٹ نہیں کرتی اور کرایہ میں کمی نہیں کرتی ہے تو ہم انصاف کے حصول کے لیے معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا ئیں گے۔