قلات: قلات انتظامیہ کا اتائی ڈاکٹروں غیر قانونی میڈیکل اسٹور اور گرانفروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن اتائی ڈاکڑز کلینکس اور میڈیکل اسٹور بند کرکے بھا گ گئے ۔
درجنوں تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیاگیا بازار سے پکڑے گئے خشک دودھ زائد المیعاد اشیاء اور غیر معیاری ادویات کو ضبط کر دیاگیا قلات میں ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے اچانک بازار کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر خرم خالد رودینی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل اور پولیس اور لیویز کے ہمراہ قلات بازار میں مختلف میڈیکل اسٹورز کلینکس پرچون کی دوکانوں پر چھاپے مارے اور درجنوں تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا اور ہزاروں روپے کے خشک دودھ ادویات اور دیگر سامان ضبط کیئے انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے سن کر کئی اتائی ڈاکٹر کلینکس اور میڈیکل اسٹورز بند کر کے بھاگنے میں کا میاب ہو گئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والے تاجروں کو عوام کی جیبیں کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے دوکاندار سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عملدر آمد کرے اور قیمتیں بڑا کرکے واضح طور پر لکھ کر دوکان کے سامنے آویزان کریں ۔
انہوں نے کہا کہ تاجر غیر معیاری اشیاء خوردنوش اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کر نے سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ کسی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ایسے تاجروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہم قلات بازار کی مختلف اوقات میں دورہ کیا کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
قلات گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
وقتِ اشاعت : October 31 – 2018