|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2018

 اسلام آباد: حکومت اورمظاہرین کے درمیان گزشتہ روزمذاکرات کا پہلا دورناکام ہونے کے بعد آج پھر بات چیت ہوگی۔

اپنی ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھرمیں حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے، آخری وقت تک مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کرے گی، سوشل میڈیا پرآپریشن کی افواہیں غلط ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی زندگی اورآزادی کی ضامن ہے، ریاست عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے گی، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وفاقی وزیربرائے مذہبی امورپیرنورالحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومتی ٹیم نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تھے، حکومتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کررہے تھے، مذاکرات سے متعلق حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان نہیں آیا تھا تاہم مظاہرین کے رہنما خادم حسین رضوی نے ٹوئٹر پر مذاکرات میں ناکامی کا اعلان کیا تھا۔