|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2018

دالبندین: دالبندین تاریکی کے ستائے لوگ بالآخر سڑکوں پر نکل آئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب کے خلاف مشتعل شہریوں کا ٹائر جلا کر سڑک بلاک شدید نعرے بازی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج دو روز کے لئے موخر ۔

تفصیلات کے مطابق اہلیان کلی حاجی باز محمد ڈارو بازار کلی غریب آباد اور کلی میر خانجہان کے رہائشیوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب کے خلاف دالبندین بازار کے مرکزی چوک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کی ۔

اس دوران مظاہرین نے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بلاک کر دی اور انتظامیہ سمیت کیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سرد موسم میں وہ تاریکی میں زندگی بسر کر رہے ہیں دو ہفتے قبل مذکورہ گلیوں اور بازار کا ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ بن گیا تھا جس کے لئے لوگوں نے چندے جمع کر کے متعلقہ حکام کو دی مگر کیسکو حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہم سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں ۔

کیونکہ سننے والا کوئی نہیں کیسکو حکام کی غفلت اور لا پرواہی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے مظاہرین کے احتجاج سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم کئی گھنٹے گذرنے کے بعد ایس ایچ او دالبندین عابد شیر زئی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے متاثرہ گلیوں کے سرکردہ رہنما میر شاہ فہد محمد حسنی نے کہا کہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر ہڑتال کو دو روز کیلئے معطل کر رہے ہیں اگر کیسکو حکام نے جلد ٹرانسفارمر نصب نہ کی تو آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بلاک کر دیں گے