کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس نے ساس اور دیوار سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ ماہ جبین ولد سید راشد حسین کی تشدد زدہ لاش اس کے کرانی روڈ شوکت اسٹاپ پر واقع گھر سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو بولان میڈیکل ہسپتال کیا۔ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی موت چھریوں کے وار سے ہوئی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
لاش کی برآمدگی کے وقت گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا۔ ابتدائی طور پر اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ ماہ جبین کو گھر میں گھسنے والے نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کیا تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل کسی گھریلو تنازع کا نتیجہ ہوسکتا ہے اس بناء پر پولیس نے مقتولہ کی ساس اور دیور سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے انہیں شامل تفتیش کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر بیرون ملک ہے۔
کوئٹہ، خاتون کو تشدد زدہ لاش برآمد ، ساس سمیت 4افراد گرفتار
وقتِ اشاعت : November 4 – 2018