اسلام آباد : ماہی گیروں کے خدشات و تحفظات کو دور کیا جائے نوشکی کو 24گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی اور ایم اے این جام عبدالکریم بچار نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزراء کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایسٹ وے کی تعمیر کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشکلات درپیش ہیں ایوان اس جانب مبذول کرے کیونکہ یہ فوری اور اہم نوعیت کا گوادر کے بلوچ ماہی گیر پرامن احتجاج کر رہے ہیں ۔
ماہی گیروں کے خدشات و تحفظات دور کئے جائیں تاکہ ایکسپریس وے کی وجہ سے ان کو معمولات زندگی ‘’نقل و حرکت اور ہزاروں کی تعداد میں کشتوں کو ساحلی پر لنگر انداز کرنے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ گوادر ماہی گیروں سے متعلق جو بھی خدشات ہیں انہیں دور کیا جائیگا ۔
ماہی گیروں کیلئے ساڑھے چار کلو میٹر پر تین راستے بنائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں آمدورفت میں مسئلہ نہ ہویاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی میں جب ماہی گیر سراپا احتجاج تھے تو انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز بلند کی تھی ۔
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قوم اسمبلی کے ممبر حاجی ہاشم نوتیزئی نوشکی میں ایل پی جی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کئے حوالے سے بھی سوال کیا تاکہ ایل پی جی کی 4گھنٹے گیس کی فراہمی کو 24گھنٹوں یقینی بنایا جائے تاکہ نوشکی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے جو پر وزیر موصوف نے گیس فراہمی کو یقینی بنائے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔