|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2018

خضدار :  ونگو کے مقام پر کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی ایک شخص جاں بحق چار زخمیوں ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خضدار سے صحبت پورجانے والی کار تحصیل کرخ کے علاقہ ونگو کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو پولیس نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں غلام مرتضیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں غلام حسین ،محمد داود ،محمد اعجاز ،بشیر احمد ساکنان صحبت پور شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔