|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2018

قلات: قلات میں بارشیں نہ ہونا اور معمول کے کم بارشیں ہونے کے وجہ سے چراگاہیں خشک ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ضلع قلات میں مالداری کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔

ضلع قلات میں زمیندار ی کے بعد مالداری لوگوں کا ذریعہ معاش تھا ضلع قلات کے زمین اور پہاڑی علاقہ میں مالداروں کے بارے میں ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی بھیڑ بکریاں موجود تھے مگر بارشیں نہ ہونا اور معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں چراگاہیں ۔

خشک ہونے سے مالداروں کا ذریعہ معاش بھی بری طرح متاثر ہو چکا ہے مالداروں نے شہروں اور قلات اور سندھ ہجرت کر چکے ہیں اور مالدار غربت کاشکار ہے مالداروں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ حکومت مالداری کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ مالداروں کے مال مویشی کو خوراک مل سکیں اور ہمارا معاشی ذریعہ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکیں کیونکہ مالداری بھی کئی سالوں سے بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے