کوئٹہ: کو ئٹہ میں ایک مر تبہ پھر تجاوز ت کی بھر مار شہریوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا فٹ پاتھوں پر دکا نداروں کا قبضہ سٹرکوں پر ریڑھی بانوں اور شورم مالکان نے قبصہ جما لیا ۔
تفصیلات کے مطا بق رواں سال26ستمبر کوتجاوزات کے خلاف کا رروائیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ اور وکلا کے تنازعہ کے بعد کو ئٹہ شہر میں ضلعی انتظا میہ کی جانب سے کارروا ئیاں روک دی گئیں جس کے بعد لو گوں کو ایک مر تبہ پھر سے شہر میں تجاوز ات قا ئم کرنے کا مو قع مل گیا اس وقت کو ئٹہ کے علا قے ڈبل روڈ ، سرکی روڈ ، میکا نگی روڈ ،با چا خان چوک،لیاقت باز ار اور جناح روڈ سمیت مختلف مقا مات پر تجاوز ات کی بھر ما ر ہے ۔
شہر میں کھولے گئے شورومز کے ما لکان نے گاڑی روڈوں پر کھڑی کر دی ہیں جس کی وجہ سے شدید ٹر یفک جا م کا مسلہ پیش آ رہا ہے جبکہ ڈبل روڈ پر اسپر پارٹس کی دوکانوں ، گیرج اور قا لین کی دوکانو ں کے ما لکان نے بھی تجاوز ات روڈ پر لگا دی ہیں بعض دوکانداروں نے تو فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد کو پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
کو ئٹہ میں جناح روڈ اور لیا قت با زار میں نجی بینکوں کے ملا ز مین صبح سے ہی اپنی مو ٹر سا ئیکل فٹ پاتھوں پر پارک کر دیتے ہیں جو بینکو ں کے باہر مو ٹر سا ئیکوں کو محفوظ کر نے کے لئے بیرئیر بھی لگا دیتے ہیں ایسے مقامات سے عا م شہریوں کا داخلہ بھی بند کر دیا جاتا ہے مجبوراًسکولوں سے چھٹی کے بعد ننھے طلبا کو سڑ ک پر سے گز رنا پڑتا ہے۔
باز اروں میں پا رکنگ نا ہو نے کی وجہ سے خریداری کرنے کے لئے آ نے والے شہری بھی اپنی گاڑیاں جہاں جگہ ملتی ہے پارک کر نا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ریڑھی بان بھی شہر میں جگہ جگہ تجاوزات قا طم کئے ہو ئے ہیں شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں تجاوز ات کے خلاف ایک مر تبہ پھر سے کر یک ڈا ون کا آغاز کریں ۔
کوئٹہ تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنامشکل
وقتِ اشاعت : November 13 – 2018